جمشید روڈ پر فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار جاں بحق

جمشید روڈ پر فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار جاں بحق

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے جمشید روڈ پر نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی پولیس کا اہلکار جاں بحق ہوگیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق جمشید روڈ کے علاقے بلوچ پاڑہ کے نزدیک مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ،جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔جاں بحق شخص کی شناخت شہاب حیدر کے نام سے ہوئی ہے ۔مقتول سی ٹی ڈی پولیس کا اہلکار اور سی ٹی ڈی سول لائن میں تعینات تھا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -