سیکشن آٖٖفیسر ٹیپوسلطان کے عہدے میں تنزلی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آٖٖف ٹریفک پولیس نے فرائض سے غفلت و لا پرواہی کی بنا پر سیکشن آٖٖفیسر ٹیپوسلطان کے عہدے میں تنزلی کر تے ہوئے معطل کردیا۔ ڈی آئی جی ٹریفک کے ریڈر ادریس بھٹی نے بتایا کہ منگل کے روز ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف ٹریفک پولیس کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ انتظامی امور کے جائزہ دورے پر جب شاہرا فیصل پہنچے تو انہوں نے سیکشن آفیسر ٹیپو سلطان کو ڈیوٹی کے دوران غفلت اور لاپروہی کا مرتکب پایا جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے سیکشن آفیسر ٹیپوسلطن غلام شبیر سیال کے عہد میں تزلی کرتے ہوئے معطل کرنے کے احکامات جاری کئے۔