قرآن محض ثواب کی کتاب نہیں بلکہ مکمل نظام حیات ہے ،شمس سواتی

قرآن محض ثواب کی کتاب نہیں بلکہ مکمل نظام حیات ہے ،شمس سواتی

  

راولپنڈی ( نیوز رپورٹر )امیرجماعت اسلامی ضلع پوٹھوہارراولپنڈی شمس الرحمن سواتی نے کہا قرآن محض ثواب کی کتاب نہیں بلکہ مکمل نظام حیات ہے ہم کتاب اللہ کی بنیاد پر عوام کو استحصالی نظام سے نجات دلائیں گے ،پی پی 8واہ کینٹ میں تنظیمی دورے کے دوران قرآن کے دعوتی حلقوں کے ششماہی کریش پروگرام کے پلاننگ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیرضلع نے کہاکہ حکمرانوں نے اسلامی ریاست میں اسلامی تعلیمات کے فروغ کومشکل بنادیا ہے جبکہ لبرلزکواپنی تعلیمات پھیلانے کی کھلی آزادی ہے جماعت اسلامی قرآنی تعلیمات کے ذریعے عوام کے مسائل حل کرے گی ہماری جدوجہد قرآن وسنت کے نفاذ کیلئے ہے ،ہماری کوشش ہے کہ عدلیہ کے ججزکے ہاتھوں میں قرآن ہواوروہ اس کے مطابق فیصلے کریں ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -