تعلیمی شعبے میں بہتر اقدامات کررہے ہیں،جام مہتاب ڈہر

تعلیمی شعبے میں بہتر اقدامات کررہے ہیں،جام مہتاب ڈہر

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبا ئی وزیر برا ئے تعلیم و خواندگی جام مہتاب حسین ڈھر نے کہا ہے کہ تعلیمی ایمرجنسی کے نفا ذ کے بعد محکمہ تعلیم کے افسرا ن ہفتے میں چا ر دن اسکو لز /کا لجز کا دورہ کریں گی ۔ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنرز ہفتے میں ایک مرتبہ کا لج جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز ہا ئی اسکو ل /ہا ئر سیکنڈر ی اسکو ل کا دو رہ کریں اور باقاعدہ رپو ر ٹ مر تب کریں گے ۔گیارہویں جما عت کی داخلہ فیس کی مد میں زا ئد فیس وصول کر نے والے کا لج کے پر نسپلز ایک ہفتے میں فیس واپس کریں ور نہ ان کے خلا ف تا دیبی کا روائی کی جا ئے گی یہ با ت آج انہو ں نے صوبے بھر کے ڈائریکٹر ز ایجو کیشن کے اہم اجلا س کی صدا ر ت کے بعد سندھ اسمبلی بلڈنگ میں پریس کا نفرنس سے خطا ب کر تے ہو ئے کہی ۔اس مو قع پر سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچو ہو اور اسپیشل سیکریٹری ذاکر حسین شاہ اور دیگر افسرا ن بھی مو جو د تھے ۔انہو ں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے انہیں اپنے اختیا را ت بھی تفویض کر دیئے ہیں ۔20گریڈ کے افسرتک وہ محکمہ جا تی کا روائی کر سکتے ہیں ۔شعبہ تعلیم کی کار کر دگی کو بہتر بنا نے کے لئے سخت اقدا ما ت اُٹھا نے کی ضرورت ہے وہ اس سے دریغ نہیں کریں ۔صوبا ئی وزیر تعلیم نے گر تے ہو ئے معیا ر تعلیم پر اپنی بر ہمی کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا کہ کہیں ایسا نہ ہو محکمہ تعلیم کو نجی شعبے کے حوالے کر نا پڑے کیو نکہ اپنے زیا دہ وسا ئل اور افرا دی قو ت ہو نے کے با وجو د ہم مطلو بہ نتا ئج دینے سے قاصر ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ اسا تذہ کا کا م تدریس کرنا ہے سیا ست نہیں ۔سر کا ر ی اسا تذہ کے اسکو ل ،کا لج کے اوقا ت میں نجی تعلیمی ادا رو ں میں پڑ ھا نے پر پا بندی عا ئد ہے اور خلا ف ور زی کر نے والے اسا تذہ کو ملا زمتو ں سے بر خا ست کر دیا جا ئے گا ۔وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ اسا تذہ کی تعلیمی قا بلیت کو پر کھنے کے لئے ان کے امتحا نا ت لینے کی بھی تجویز زیر غو ر ہے تا کہ یہ ان کی صلاحیتو ں کا اندا زہ لگا یا جا سکے ۔انہو ں نے کہا کہ فنڈز میں خر د بر د کر نے والو ں کو معا ف نہیں کیا جا ئے گا ۔محکمہ تعلیم میں کرپشن بر دا شت نہیں کی جا ئے گی اور ایک وقت میں کئی عہدو ں پر کا م کر نے ولے افسرا ن سے با ز پر س کی جا رہی ہے صوبا ئی وزیر تعلیم نے افسرا ن پر زور دیا کہ وہ صو بے میں تعلیم کی بہتری کے لئے کا م کر یں اور اس نظا م کو بہتر بنا نے کے لئے تجا ویز دیں ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -