تھانوں کی سطح پر فوکل پرسن کی تعیناتی خوش آئند ہے،سی پی او

تھانوں کی سطح پر فوکل پرسن کی تعیناتی خوش آئند ہے،سی پی او

  

راولپنڈی ( نیوز رپورٹر ) تھانوں کی سطح پرفوکل پرسن کی تعیناتی خوش آئندہے اس سے تاجر برادری سے جڑے مختلف مسائل خاص طور پر امن و امان، تجاوزات ، پارکنگ اور ٹریفک کے بہاو میں رکاوٹ کے حل میں مدد ملے گی شہر میں امن وامان قائم کرنے میں تاجر برادری کا کلیدی کردار ہے پولیس کلچر میں بتد ریج بہتری آ رہی ہے اور یہ اب کمیونٹی پولیس کی شکل اختیار کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار سٹی پولیس آفیسر اسرار احمد عباسی نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں چیمبر پولیس رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا اجلاس کی صدارت چیمبر کے صدر میاں ہمایوں پرویز نے کی جبکہ اس موقع پر سینئر نائب صدر ثاقب رفیق، نائب صدر محمد عاقل عبید ، گروپ لیڈر سہیل الطاف، نو منتخب صدر راجہ عامر اقبال، نو منتخب نائب صدر عاصم محمود، سابق صدر کاشف شبیر ، چیمبر کی کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کے چیئر مین چوہدری پرویز احمد وڑائچ، انجمن تاجران کے صدور شاہد غفور پراچہ، شیخ صدیق اورمجلس عاملہ کے اراکین سمیت دیگر تاجر تنظیموں کے عہدے داران بھی موجود تھے پولیس کی جانب سے اجلاس میں سٹی پولیس آفیسر اسرار عباسی، ایس ایس پی آپریشنز عرفان طارق اور سی ٹی او ڈاکٹرغیاث گل نے شرکت کی۔اجلاس میں چیمبر پولیس کمیٹی کی طرف سے مقامی تھانوں میں نامزد فوکل پرسن کی تعیناتی ، ضابط کار اور دائرہ کار کے حوالے سے تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا سی پی او اسرار عباسی نے کہا کہ کمیٹی کااجلاس ماہانہ بنیا د پر ہو گا اور دونوں طرف سے کار کردگی کا جائزہ لیا جائے گا سی پی او نے کہا کہ محرم سے پہلے فوکل پرسنز کے ناموں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن اور آئی ڈی کارڈز بنا دیئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں شہر میں امن وامان قائم کرنے میں تاجر برادری کا کلیدی کردار رہاہے پولیس کلچر میں بتد ریج بہتری آ رہی ہے اور یہ اب کمیونٹی پولیس کی شکل اختیار کر رہی ہے ایس ایس پی آپریشنز عرفان طارق نے کہا کہ پولیس کے پاس وسائل محدود ہیں ہمیں تاجر برادری سے تعاون درکار ہے مارکیٹوں میں جدید سی سی ٹی وی کیمرے اور گارڈز کی تعنیاتی یقینی بنایا جائے اس موقع پرمیاں ہمایوں پر ویز نے کہا کہ تھانوں کی سطح پر فوکل پرسن کی تعنیاتی سے تاجروں کے مسائل کے جلد حل میں مدد ملے گی نیز پولیس اور تاجر برادری کے درمیان بہتر رابط قائم کرنے اور شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ چیمبراس کمیٹی کے ذریعے راولپنڈی شہر کو ایک پر امن شہر بنانے میں بھر پور تعاون کرے گا کمیٹی تاجروں سے جڑے مختلف مسائل مقدمہ بازی، تجاوزات، تاوان، اغواء یا ڈکیتی کے کیسوں کا مل بیٹھ کر حل نکالے گی انہوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی کی فعالیت سے پولیس کلچر اور تھانہ کلچر ختم کرنے میں بھی مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی اور پولیس کی مشترکہ نمائندگی ہونے سے چیمبر پولیس رابطہ کمیٹی فعال انداز میں کام کرے گی۔ گروپ لیڈر سہیل الطا ف نے کہا کہ چیمبر پولیس رابطہ کمیٹی اور فوکل پرسنز کی تعنیاتی سے پنڈی شہر کو امن و امان کا گہوارہ بنانے میں مدد ملے گی اور یہ اقدام باقی شہروں کے لیے ایک رول ماڈل کے طور پر کام کرے گاانہوں نے کہا کہ تاجر تنظیموں کی مشاورت سے فوکل پرسنزکی تعداد مزید بڑھائی جائے گی چیئر مین چوہدری پرویز احمد وڑائچ نے اس موقع پر سی پی او اسرار عباسی، سی ٹی او غیاث گل اور ایس ایس پی آپریشنز عرفان طارق کا اجلاس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور تاجروں کی طرف سے ٹریفک کے بہاو میں روانی اور امن و امان کے حوالے سے دی جانے والی تجاویز کو سراہا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -