جرائم پر قابو پانے کیلئے راولپنڈی شہر میں 8نئی پولیس پکٹس قائم

جرائم پر قابو پانے کیلئے راولپنڈی شہر میں 8نئی پولیس پکٹس قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی( جنرل رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر سیکورٹی بڑھانے اور جرائم پر قابو پانے کیلئے راولپنڈی شہر میں 8نئی پولیس پکٹس قائم کر دیں ۔ بڑے پیمانے پر سر چ آپریشنز کا بھی آغا ز کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق CPOراولپنڈی اسرار احمد خان عباسی کی خصوصی ہدایت پر راولپنڈی شہر میں مری روڈ اور پشاور روڈ پر 8نئی پولیس پکٹس قائم کر دی ہیں ۔ جن میں پکٹ فاروق کارپوریشن علاقہ تھانہ صادق آباد ، پکٹ بالمقابل نواز شریف پارک علاقہ تھانہ صادق آباد ، پکٹ بالمقابل آریانہ ہوٹل علاقہ تھانہ سٹی ، پکٹ نزد اصغر مال چوک جانب فیض آباد علاقہ تھانہ بنی ، پکٹ چاندنی چوک علاقہ تھانہ بنی ، پکٹ رحمن آباد علاقہ تھانہ نیوٹاؤن ، پکٹ اوور ہیڈ برج پشاور روڈ تھانہ نصیر آباد اور پکٹ رافع مال پشاور روڈ علاقہ تھانہ ویسٹریج شامل ہیں ۔ ان تمام ناکہ بندی پوائنٹس کو محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر سیکورٹی کو بڑھانے اور جرائم پر قابو پانے کیلئے قائم کیا گیاہے۔ پکٹ پر موجود ملازمان مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کریں گے اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چیکنگ و پڑتال بھی کریں گے ۔ پکٹ پر موجود ملازمان کو متعلقہ SDPOsاور SHOsوقتاً فوقتاً چیک کرکے بریف کریں گے ۔ علاوہ ازیں محرم الحرام سے قبل بڑے پیمانے پر سرچ آپریشنز کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے ۔ CPOراولپنڈی نے مزید بتایا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم سب ملکر تخریب کاروں اور سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں ۔