بھارت ریاستی دہشتگردی میں اسرائیل سے بھی بڑھ گیا ،اعجاز الحق

بھارت ریاستی دہشتگردی میں اسرائیل سے بھی بڑھ گیا ،اعجاز الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہارون آباد(نامہ نگار )مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ محمد اعجاز الحق ایم این اے نے وائیٹل ہاؤس ہارون آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں ریاستی دہشت گردی میں اسرائیل سے بھی بڑھ کر بربریت کر رہا ہے برہان وانی کی شہادت نے کشمیر کی تحریک آزادی کو فیصلہ کن موڑ پر لا کھڑا کیا ہے اور کشمیریوں کی تحرتک میں پاکستانی پرچم کا لہرایا جانا کشمیریوں کے پاکستان کے ساتھ الحاق کے جذبے کا اظہار ہے بھار ت نہتے کشمیریوں پر کمیکل چھرے استعمال کر کے واضیح طور پر انسانی حقوق پامال کر رہا ہے۔ وزیر اعظم کے کشمیر کے لئے نمائندے کی حیثیت سے 25ستمبر کو بیلجیم جا کر کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کے حوالہ سے پاکستان کا ٹھوس موقف ہر فورم پر پیش کروں گا بھارت بلوچستان میں مداخلت کر رہا ہے اور کلبھوشن کی گرفتاری اور انکشافات میں بھارت کا مکرو چہراہ بے نقاب کر دیا ہے بھارت نے بلوچستان ریڈیو کی نشریات شروع کر رکھی ہے اور اسے یاد رکھنا چاہئے کہ خالصتان ریڈیو کی نشریات بھی شروع ہو سکتی ہیں بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کا مرحلہ چل رہا ہے اور حالیہ واقعات نے عیاں کر دیا ہے کہ بھارت میں آزادی کی تحریکیں نقطہ ء عروج پر ہیں ۔پاکستان افرا تفری کا متحمل نہیں ہو سکتا دھرنے اور مارچ کی بجائے موجودہ حالات کے تناظر میں سب کو یک آواز اور ہم آہنگ ہو کر اکستان کے استحکام کے نقطہ پر متحد ہونا چاہئے

اعجاز الحق