فضائی حدود بند، پی آئی اے کی آج گلگت، سکردو اور چترال جانے والی تمام پروازیں منسوخ

فضائی حدود بند، پی آئی اے کی آج گلگت، سکردو اور چترال جانے والی تمام پروازیں ...
فضائی حدود بند، پی آئی اے کی آج گلگت، سکردو اور چترال جانے والی تمام پروازیں منسوخ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ناردرن ایرایاز کی فضائی حدود بند کئے جانے کے بعد پی آئی اے نے آج گلگت، سکردو اور چترال جانے والی تمام پروازیں منسوخ کردی ہیں،ترجمان کےمطابق اسلام آباد سے سکردو جانے والے پرواز پی کے 451 منسوخ کردی گئی ، اسکردو اسلام آباد پرواز پی کے 452 بھی منسوخ کردی گئی ہے۔اسلام آباد گلگت پرواز پی کے 605اور گلگت اسلام آباد پرواز پی کے 606 بھی روانہ نہیں ہوگی۔ اسلام آباد گلگت پرواز پی کے 607 اور گلگت اسلام آباد 608 بھی منسو خ کی گئی ہیں۔اسلام آباد گلگت پرواز پی کے 609 اور گلگت اسلام آباد پرواز پی کے 610بھی منسوخ کی گئی ، اسلام آباد چترال، پشاور پرواز پی کے 660اور پشاور چترال آسلام آباد پرواز 661 بھی اڑان نہیں بھرے گی۔ پی آئی اے نے پروازوں کی منسوخی پر مسافروں سے معذرت بھی کرلی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -