شاباش ٹیم پاکستان،ٹیسٹ کے نمبر ون سکواڈ کو آئی سی سی ٹرافی مل گئی

شاباش ٹیم پاکستان،ٹیسٹ کے نمبر ون سکواڈ کو آئی سی سی ٹرافی مل گئی
شاباش ٹیم پاکستان،ٹیسٹ کے نمبر ون سکواڈ کو آئی سی سی ٹرافی مل گئی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیسٹ کرکٹ کی نمبر ون ٹیم ، ٹیم پاکستان کوآئی سی سی کی جانب سے ٹرافی دینے کی تقریب لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہوئی،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو گرز پیش کیا .آئی سی سی ٹرافی سات سال سے ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے سے محروم ٹیم کی ان صلاحیتوں کا اعتراف ہیں جن کے تحت گرین شرٹس نے دنیا بھر میں اپنا لوہا منوایا،اس وقت آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان ایک سو گیارہ پوائنٹس کے ساتھ سب سے اوپر ہے۔  پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ رینکنگ میں صرف ایک پوائنٹ کا فرق ہے ۔ پاکستان کو ابھی نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھیلنا ہیں اور اگر ان میں مصباح الیون کامیاب رہی تو یکم اپریل دو ہزار سترہ کو آئی سی سی رینکنگ کے مطابق جو ٹیم پہلے نمبر پر ہوئی اس کو دس کروڑ روپے کا انعام دیا جائے گا ۔ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے شاندار اور تاریخ موقع کو بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا،ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ ریکنگ میں نمبر ون پوزیشن کے لئے سخت محنت کی گئی جس میں ہر کھلاڑی کا کردار بھی شامل ہے، پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے بھی سر توڑ کوشش کریں گے۔

مصباح الحق نے کامیابی کو اپنی زندگی کا اہم ترین موقع بھی قرار دیا ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے کہا کہ پاکستان کیلئے آج تاریخی موقع ہے ، ٹیسٹ کرکٹ میں نمبرون رینکنگ حاصل کرنا کسی بھی ٹیم کا خواب ہوتا ہے ، انہوں نے کہا کہ دنیا کی کئی ٹیموں نے کرکٹ کے میدان میں اچھا کھیل پیش کیا لیکن وہ قیادت کے فقدان کی وجہ سے وہ کامیابی نہ حاصل کر سکیں جو پاکستان کرکٹ ٹیم نے حاصل کی ، ڈیو رچرڈسن نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کامیابی میں بلا شبہ مصباح الحق کی کپتانی کا بہت اہم کردار ہے۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -