مظفر گڑھ کے نالہ گواہ میں 11فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا ، فصلیں اور دیہات زیر آب آنے کا خدشہ

مظفر گڑھ کے نالہ گواہ میں 11فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا ، فصلیں اور دیہات زیر آب آنے کا ...
مظفر گڑھ کے نالہ گواہ میں 11فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا ، فصلیں اور دیہات زیر آب آنے کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر گڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک ) شاہ جمال میں نالہ گواہ میں 11فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا ۔

جیو نیو ز کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقہ شاہ جمال میں نالہ گواہ میں راتوں رات 11فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا جسے پر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شگاف پڑنے سے کئی ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئی ہیں جبکہ متعدد دیہات کے زیر آب آنے کا خطر ہ بھی پیدا ہو گیا ہے اور اگر اگلے چند گھنٹوں میں شگاف پر نہ کیا گیا تو ارد گرد کے علاقے پانی میں ڈوب جائیں گے ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ شگاف پڑنے سے اب تک کئی ایکڑ اراضی زیر آب آچکی ہے اور علاقے میں متعدد مقامات پر پانی کی وجہ سے لوگوں کی نقل و حرکت متاثر ہو کر رہ گئی ہے ۔ دوسری جانب محکمہ انہار کا عملہ تاحال موقع پر نہیں پہنچ سکا ۔