ایشوریا نے ایسا کیا کہا کہ انوشکا رو ہی پڑیں؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

ایشوریا نے ایسا کیا کہا کہ انوشکا رو ہی پڑیں؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
ایشوریا نے ایسا کیا کہا کہ انوشکا رو ہی پڑیں؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)نئی بالی ووڈ فلم ” اے دل مشکل ہے“ کے سیٹ پر ایشوریا رائے کے ایک جملے نے انوشکا شرما کو زارو قطار رلا دیا۔ دیکھنے والوں نے پہلے پہل تو یہی سمجھا کہ دونوں میں لڑائی ہوگئی لیکن بعد میں حقیقت سامنے آئی کہ ایشوریا نے انوشکا کی تعریف کی تھی جس پر وہ خوشی کے آنسو نہ روک سکیں۔ نامور اداکارہ کے منہ سے اپنی تعریف سن کر انوشکا اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رو پڑیں۔سیٹ پر کام کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ دیگر اداکاراو¿ں کے برعکس ایشوریا اور انوشکا میں بہت گہری دوستی ہے اور وہ دونوں اکثر آپس میں باتیں کرتی رہتی ہیں۔فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کرن جوہر کی فلم ہے جس میں رنبیر کپور، ایشوریا رائے، انوشکا شرما اور فواد خان اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ فلم کی کہانی محبت کی روایتی تکون پر مبنی ہے۔ فلم میں ایشوریا رائے نے شاعرہ کا کردار ادا کیا ہے۔فلم ”اے دل ہے مشکل“ دیوالی کے موقع پر 28 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید :

تفریح -