کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ،40افراد گرفتار، اسلحہ، منشیات برآمد
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، سی ٹی ڈی اہلکار شہاب کیٹارگٹ کلنگکے بعد پولیس نے رینجرز کے ساتھ ملکر رات گئے جہانگیر روڈ پر واقع بلوچ پاڑے میں سرچ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، ایس پی جمشید کوارٹر کے مطابق کارروائی کے دوران اسلحہ، منشیات اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔ ادھر ماڑی پور پولیس نے لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان وسیم کچھی، محمد عارف اور امجد جبکہ پی آئی بی پولیس نے 2 سٹریٹ کرمنلز محمد افضل اور ریحان کو گرفتار کر لیا۔دوسری جانب لانڈھی پولیس نے 8 مشبہ افراد اور ڈیفنس پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزم فیاض عرف ببلی نامی ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم فیاض 70 سے زائد ڈکیتیوں اور دہرے قتل کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔