سیاسی پناہ، غدار براہمداغ نے درخواست جمع کرادی

سیاسی پناہ، غدار براہمداغ نے درخواست جمع کرادی
سیاسی پناہ، غدار براہمداغ نے درخواست جمع کرادی

  

جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی جانب سے پیش کش کے بعد خود ساختہ جلا وطنی اختیارکرنے والے براہمداغ بگٹی نے سیاسی پناہ کے لئے درخواست بھارتی حکام کے حوالے کردی ہے جس کے بعد بلوچستان میں بھارتی مداخلت کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا ہے۔بھارتی حکومت نے کالعدم بلوچ ری پبلکن پارٹی کے خود ساختہ جلاوطن رہنما براہمداغ بگٹی کو نئی دہلی میں سیاسی پناہ کی پیشکش کی تھی جسے فوری طور پر قبول کرتے ہوئے براہمداغ بگٹی نے نئی دہلی میں سیاسی پناہ کے لیے درخواست جمع کرادی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مودی کی حکومت نے بھی تیاری مکمل کر لی ہے اوراصولی طور پر براہمداغ بگٹی اوران کے قریبی ساتھیوں کو بھارتی شہریت دینے کافیصلہ کر لیا ہے تاکہ وہ دنیا بھر میں آزادانہ طورپر سفر کرسکیں۔واضح رہے کہ براہمداغ بگٹی 2006ءمیں اپنے دادا نواب اکبر بگٹی کی ہلاکت کے بعد پاکستان سے افغانستان منتقل ہو گئے تھے اور کچھ عرصے بہ طور ریاستی مہمان قیام کرنے کے بعد 2010ئ میں سوئٹزرلینڈ چلے گئے اورتب سے اپنی فیملی کے ساتھ وہیں پر سیاسی پناہ لیے ہوئے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -