جاپان سے23ہزار سال پرانے مچھلی کانٹے دریافت

جاپان سے23ہزار سال پرانے مچھلی کانٹے دریافت
جاپان سے23ہزار سال پرانے مچھلی کانٹے دریافت

  

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) آثار قدیمہ کے ماہرین نے جاپانی جزیرے اوکناوا سے دنیا کے قدیم ترین مچھلیاں پکڑنے والے کانٹے دریافت کر لئے ہیں جو تقریبا 23ہزار سال پرانے ہیں۔ کانٹوں کی یہ جوڑی سمندری سیپی کو تراش کر بنائے گئے تھے اور اس کے ساتھ دیگر قدیم باقیات بھی ملی ہیں۔ماہرین کا خیال ہے کہ محدود وسائل کے باوجود اس جزیرے پر انسانی آبادی کم از کم 30 ہزار سال سے یہاں مقیم رہی ہے جبکہ انسان پہلی بار ان جزائر پر 50 ہزار سال قبل آباد ہوئے تھے۔اس سے پہلے جزیرہ تیمور سے ملنے والے مچھلی پکڑنے والے کانٹوں کے بارے میں خیال تھا کہ یہ کم از کم 16000 سال پرانے ہیں جبکہ اس سے قبل پاپوا نیوگینی میں 18000 سال پرانے کانٹے دریافت ہوئے تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -