انتہا پسندوں سے دنیا کے امن کو خطرہ ہے ، قیام امن کی کوششوں میں پاکستان بنیادی کردار ادا کر رہا ہے:شہباز شریف

انتہا پسندوں سے دنیا کے امن کو خطرہ ہے ، قیام امن کی کوششوں میں پاکستان ...
انتہا پسندوں سے دنیا کے امن کو خطرہ ہے ، قیام امن کی کوششوں میں پاکستان بنیادی کردار ادا کر رہا ہے:شہباز شریف

  

اہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ امن و امان کی ضرورت اور اہمیت وہی جانتا ہے جو جنگوں سے گزرا ہو ، دنیا میں امن کے قیام کی کوششوں میں پاکستان ہراول دستے کا کردار ادا کر رہا ہے ۔

عالمی یوم امن کے موقع پر خصوصی پیغام میں انکا کہنا تھا کہ انتہا پسندوں اور انتہا پسندانہ سوچ سے دنیا کے امن کو خطرہ ہے جبکہ پاکستان کو گزشتہ کئی سالوں سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان آج پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ اور پرامن ملک ہے ۔

صوبائی وزیر تعلیم سندھ کے رشتہ دار کا غریب شہری پر بہیمانہ تشدد ، وجہ ایسی کہ جان کر آپکو بھی شدید غصہ آئے گا

وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاکستان بھر میں موثر اقدامات کیے گئے ہیں جسے ایک تحریک کی صورت میں آگے بڑھایا جا رہا ہے ۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -