پاکستان ائیر فورس کی فضائی مشقوں کے لیے کالا شا کاکو سے شیخو پورہ تک موٹر وے کل صبح 5سے 9بجے تک بند رہے گی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پاکستان نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔کالا شاہ کاکو سے شیخو پورہ تک موٹر وے کل صبح 5 بجے سے رات 9 بجے تک بند رہے گی اورپاکستان ائیر فورس فضائی مشقوں کے لیے موٹر وے کو رن وے کے طور پر استعمال کرے گی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق بھارت کی جانب سے ممکنہ جارحیت کا بھر پور جواب دینے کے لیے پاکستا ن ائیر فورس نے موٹر وے پر فضائی مشقوں کا فیصلہ کیا ہے ۔اس سلسلے میں موٹر وے پر پولیس اور حساس اداروں نے انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور موٹر وے کے کناروں سے درخت بھی کاٹ دئیے گئے ہیں ۔
اقوام متحدہ میں اوباما کا خطاب، جاتے جاتے کئی اہم مسئلوں پر ’یوٹرن‘کی پالیسی اپنالی