میاں چنوں : جھنگ روڈ پر اتھرا بیل بس کے ہارن سےخوفزدہ ہو کر نالے میں جا گرا

میاں چنوں : جھنگ روڈ پر اتھرا بیل بس کے ہارن سےخوفزدہ ہو کر نالے میں جا گرا
میاں چنوں : جھنگ روڈ پر اتھرا بیل بس کے ہارن سےخوفزدہ ہو کر نالے میں جا گرا

  

میاں چنوں (مانیٹرنگ ڈیسک ) تحصیل کبیر والا میں جھنگ روڈ پر بیل نالے میں جا گرا ۔

ابتک نیوز کے مطابق جھنگ روڈ پر مسافر بس کے ہارن سے اتھرا بیل بے قوبو ہو گیا اور نالے میں جا گرا تاہم اہل علاقہ نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بیل کو نالے سے نکال لیا ۔

وزیر تعلیم سندھ کے رشتہ دار کا شہری پر بہیمانہ تشدد ، وجہ ایسی کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے 

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیل کا مالک اسے نہر پر نہلانے کیلئے لے جا رہا تھا اور جیسے ہی وہ جھنگ روڈ پر پہنچا تو قریب سے گزرنے والی مسافر بس کے ہارن سے خوف زدہ ہو کر بے قابو ہو گیا اور مالک کے ہاتھوں سے رسی چھڑوا کر بھاگ کھڑا ہوا ۔ گاڑیوں کے مسلسل شور شرابے اور ہارن سے بیل نالے میں گر گیا جس کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بیل کو زندہ حالت میں نالے سے نکال کر مالک کے حوالے کر دیا ۔

چارسدہ میں پولیس پارٹی پرفائرنگ ۔۔۔۔تفصیلی خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

ریسکیو آپریشن میں مقامی افراد کی بڑی تعداد نے حصہ لیا جبکہ اس دلچسپ مرحلے کو دیکھنے کیلئے بچوں اور دیگر افراد کی کثیر تعداد موقع پر جمع ہو گئی ۔

مزید :

خانیوال -