ہولی فیملی ہسپتال میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض دم توڑ گیا

ہولی فیملی ہسپتال میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض دم توڑ گیا
ہولی فیملی ہسپتال میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض دم توڑ گیا

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں کانگو وائر س کا ایک اور مریض دم توڑ گیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہولی فیملی ہسپتال میں چار روز سے زیر علاج کانگو وائرس کا مریض آج دم توڑ گیا ۔

یہ بھی پڑھیں ، سندھ کی اہم سیاسی شخصیت کے رشتہ دار نے شہری کو تشد د کا نشانہ بنا ڈالا ، وجہ ایسی کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اقبال نامی شخص کلر سیداں کا رہائشی تھا جسے کانگو وائرس کے شبے میں چار روز قبل ہسپتال لایا گیا تھا ۔ اس کے خون کے نمونے بھی حاصل کیے گئے تھے جن میں کونگو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد مریض کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا ۔

یاد رہے گزشتہ روز بھی کراچی کے ہسپتال میں کانگو وائر س کا ایک مریض دم توڑ گیا تھا ۔

مزید :

راولپنڈی -