آفریدی کی حمایت، عرشی خان نے پی سی بی کو”انگلی“ دکھا دی

آفریدی کی حمایت، عرشی خان نے پی سی بی کو”انگلی“ دکھا دی
آفریدی کی حمایت، عرشی خان نے پی سی بی کو”انگلی“ دکھا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(خصوصی رپورٹ) شاہد آفریدی پر الزامات لگانے اور پاکستان آکر احتجاج کی دھمکیاں دینے والی بھارتی ماڈل عرشی خان نے ایک اور بے ہودہ حرکت کردی، روزنامہ پاکستان کو بھیجی گئی اپنی تازہ ترین ویڈیو اور پیغام میں عرشی خان نے بوم بوم آفریدی کو ٹیم میں شامل نہ کئے جانے اور انہیں باعزت ریٹائرمنٹ کا موقع فراہم نہ کئے جانے پر پرشدید غصے کا اظہا ر کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو انگلی بھی دکھادی۔کرکٹ بورڈ حکام کے لئے نازیبا الفاظ بھی بولے۔

عرشی خان اس سے پہلے سابق پاکستانی کپتان کے حمایت میں غصے کا اظہار کرچکی ہیں۔ پی سی بی کے اقدامات پر انہوں نے کہاتھا کہ آفریدی ابھی نہ صرف نوجوان ہیں بلکہ فٹ بھی ہیں لہذا انہیں تمام فارمیٹ میں کھیلنے کا موقع دیا جانا چاہیے۔اگر آفریدی کو اس موقع پر نظر انداز کیا گیا تو یہ پاکستان کرکٹ کیلئے بڑا نقصان ہوگا۔جب انڈین ماڈل سے آفریدی کی فٹنس سے واقفیت پر سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ”ان سے زیادہ کوئی نہیں جانتا“۔عرشی خان نے اپنے مطالبے کے حق میں نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے کے باہر دھرنے اور احتجاج کی دھمکی بھی دی تھی۔

افغانستان میں پیدا ہوانے والے عرشی خان شاہد آفریدی سے متعلق غیرذمہ دارانہ بیانات کی وجہ سے پہنچانی جاتی ہیں اور ان پر تعلقات کے دعوے بھی کرتی رہی ہیں۔ عرشی خان کا کہنا ہے کہ شاہدآفرید ی پاکستان کا اثاثہ ہیں لہذا پاکستانی شائقین کو بھی ان کے لئے آواز بلند کرنی چاہیے۔

مزید :

تفریح -