اپنی کہانی خود سناسکتی ہوں،سنی لیون نے خود پربنائی فلم کی ریلیزکی مخالفت کردی

اپنی کہانی خود سناسکتی ہوں،سنی لیون نے خود پربنائی فلم کی ریلیزکی مخالفت ...
اپنی کہانی خود سناسکتی ہوں،سنی لیون نے خود پربنائی فلم کی ریلیزکی مخالفت کردی

  

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے خود پر بنائی جانیوالی فلم ”موسٹلی سنی“ کی بھارت میں ریلیز کی مخالفت کردی ہے ۔ان کے مطابق فلم میں ان کی کہانی کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا ۔بھارتی خبررساں ادارے کے ساتھ انٹرویوکے دوران سنی کا کہناتھا کہ وہ خود پر بنائی جانیوالی ڈاکومنٹری کی بھارت میں نمائش نہیں چاہتیں کیونکہ اس میں ان کی زندگی کو درست طور پر نہیں دکھایاگیاہے اور یہ میری زندگی پر مبنی ہونے کے بجائے ’کچھ اور‘ ہے۔اس لئے میں نہیں چاہتی کہ مجھ پر بنی فلم بھارت میں ریلیز ہو۔

ایشوریا نے ایسا کیا کہا کہ انوشکا رو ہی پڑیں؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے،تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں

انہوں نے کہاکہ کسی دوسرے کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ دوسرے کی زندگی کے حالات بیان کرے ۔دلیپ مہتاکی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی اس فلم کے ٹورنٹوانٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پریمیئر کے سوال پر سنی لیون کا کہناتھا کہ فلم میں کئی ایسی چیزیں ہیں جنھیں میں پسند نہیں کرتی اور نہ ہی خواہش کرتی ہوں کہ کوئی اور انھیں دیکھے۔

مزید :

تفریح -