عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا نے راہیں جدا کرلیں

عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا نے راہیں جدا کرلیں
عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا نے راہیں جدا کرلیں

  

ممبئی(این این آئی) اطلاعات ہیں کہ بالی ووڈ کی چنچل اداکارہ عالیہ بھٹ اوراداکار سدھارھ ملہوترا نے 4 سال کی طویل گہری دوستی بعد اب علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔2012 میں فلم “سٹوڈنٹ آف دی ائیر” سے اپنی فنی سفرکا آغازکرنے والے دونوں اداکارعالیہ اورسدھارتھ کی کیمسٹری ان کی پہلی فلم میں بے حد پسند کی گئی تھی تاہم دونوں کے درمیان ”اسٹوڈنٹ آف دی ائیر“ کی شوٹنگ کے دوران دوستی کا آغازہوگیا جوکچھ عرصے بعد گہری ہوتی چلی گئی جبکہ دونوں کی جوڑی کو بھی سکرین پر پسند کیا جاتا ہے۔

اپنی کہانی خود سناسکتی ہوں،سنی لیون نے خود پربنائی فلم کی ریلیزکی مخالفت کردی،تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ ملہوترا اورعالیہ بھٹ اپنے کیرئیر پر بھر پور توجہ دینا چاہتے ہیں اورپروفیشنل زندگی کو اپنی ذاتی زندگی سے الگ رکھنے کے بھی خواہشمند ہیں جس کے باعث انہوں نے ایک دوسرے سے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔اپنی فلم” بارباردیکھو” کی کامیابی کے بعد اداکارسدھارتھ ملہوترا کی جانب سے بھی یہی فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ آنے والے پراجیکٹس پر محنت کریں گے جب کہ عالیہ کے ساتھ گہری دوستی کے باعث اب مزید خبروں کی زینت بننا نہیں چاہتے ہیں۔

مزید :

تفریح -