ہندوانتہا پسندوں کی رنویر سنگھ اور دپیکا کی فلم ”پدما وتی“کے خلاف احتجاج کی دھمکی

ہندوانتہا پسندوں کی رنویر سنگھ اور دپیکا کی فلم ”پدما وتی“کے خلاف احتجاج کی ...
ہندوانتہا پسندوں کی رنویر سنگھ اور دپیکا کی فلم ”پدما وتی“کے خلاف احتجاج کی دھمکی

  

ممبئی (این این آئی)رنویر سنگھ، شاہد کپور اور دپیکا پڈوکون کی فلم ”پدما وتی“ کی شوٹنگ ابھی تک شروع نہیں ہوئی مگر تنازعات پیدا ہونا شروع ہوگئے ہیں۔انڈین ایکسپریس کے مطابق دپیکا کے بہت زیادہ معاوضے کی اطلاعات کے بعد اب اس فلم کے خلاف ہندو انتہا پسند گروپ پٹیدار نوائن رامن سینا (پی این ایس) نے احتجاج کی دھمکی دی ہے۔یہ فلم رانی پدما وتی کی زندگی پر مبنی ہوگی جو کہ چتوڑکے بادشاہ کی بیوی تھی۔

اپنی کہانی خود سناسکتی ہوں،سنی لیون نے خود پربنائی فلم کی ریلیزکی مخالفت کردی

اس فلم میں دپیکا پدما وتی کا کردار ادا کریں گی جبکہ شاہد کپور ان کے شوہر اور رنویر سنگھ علاﺅ الدین خلجی کے روپ میں نظر آئیں گے جو پدما وتی پر عاشق ہوتا ہے۔فلم کی شوٹنگ گجرات اور راجھستان میں ہونی ہے اور پی این ایس نے ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی سے یقین دہانی مانگی ہے کہ فلم میں رانی پدما وتی کا کردار تاریخی حقائق کے مطابق پیش کیا جائے گا، دوسری صورت میں وہ انہیں گجرات میں فلم کی شوٹنگ کرنے نہیں دیں گے۔اس گروپ کے رہنماءہردیک پٹیل نے کہا ہے کہ ہر شخص کو مہارانی پدماوتی پر فخر ہے جنھوں نے اپنی زندگی چتوڑ گڑھ کے لیے اس وقت قربان کردی جب علاﺅ الدین خلجی نے چتوڑ گڑھ پر حملہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ سنجے لیلا بھنسالی کو یقین دہانی کرانا ہوگی کہ وہ رانی پدماوتی کے کردار کو مسخ نہیں کریں گے دوسری صورت میں پی این ایس ملک بھر میں فلم کے خلاف مظاہرے کرے گی اور اسے راجھستان میں ریلیز نہیں ہونے دے گی۔خیال رہے اس سے قبل سنجے لیلا بھنسالی کو اپنی گزشتہ فلم باجی رآ مستانی پر بھی احتجاجی مظاہروں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید :

تفریح -