بھارت بغیر ثبوت الزامات لگا رہا ہے، جنگ ہوئی تو ذمہ دار وہی ہو گا، راحیل شریف کو توسیع ملنی چاہیے: پرویز مشرف

بھارت بغیر ثبوت الزامات لگا رہا ہے، جنگ ہوئی تو ذمہ دار وہی ہو گا، راحیل شریف ...
بھارت بغیر ثبوت الزامات لگا رہا ہے، جنگ ہوئی تو ذمہ دار وہی ہو گا، راحیل شریف کو توسیع ملنی چاہیے: پرویز مشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ویب ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارت بغیر ثبوت الزامات لگا رہا ہے جنگ ہوئی تو ذمہ دار وہی ہوگا، بھارت براہمداغ جیسے دہشتگرد کو کیسے پناہ دے سکتا ہے۔

گذشتہ روز ایک انٹرویو میں پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، پاکستان اپنی مرضی کے وقت اور مناسب جگہ پر بھارتی الزامات کا جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی کھلی دھمکیوں کا جارحانہ جواب دینا چاہئے مودی کا رویہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔ وہ پاکستان کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں۔ پاکستان کو چیلنجز کا جرات کے ساتھ مقابلہ کرنا ہوگا۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں نہ اٹھائیں تو کیا کریں، امریکہ پاکستان کو نظر انداز کررہا ہے۔ معاملہ اٹھانا ہوگا۔ جنگ مسئلے کا حل نہیں.

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

بھارت نے برہان وانی کے بعد 80کشمیریوں کو شہید کیا۔ بھارت بغیر ثبوتوں کے الزام تراشی کرتا رہتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت بے انتہا ظلم ڈھا رہا ہے۔ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں پاکستانی مارے گئے۔ اس واقعے میں بھارتی فوج کا حاضر سروس کرنل ملوث نکلا۔ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزموں کی حوالگی کا مطالبہ کرنا چاہیے۔ بھارت پاکستان میں علیحدگی کی تحریکوں کو ہوا دیتا ہے۔ واجپائی، منموہن امن چاہتے تھے اور مذاکرات میں سنجیدہ تھے مگر مودی کا رویہ جارحانہ ہے۔ وہ پاکستان کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں۔ جنرل راحیل شریف کو مدت ملازمت میں توسیع ملنی چاہیے۔ جنرل راحیل شریف ملک میں مجھ سے زیادہ مقبول ہیں۔

بھارت سٹیٹ ایکٹرز کے ذریعے بلوچستان میں کارروائیاں کرتا ہے۔ بھارت پاکستان میں علیحدگی پسند تحریکوں کو ہوا دے رہا ہے۔ امریکہ پاکستان کو نظرانداز کر رہا ہے۔ معاملہ اٹھانا چاہئے۔ بھارت سیکولر کہلاتا ہے وہاں مذہبی تقسیم موجود ہے۔ پاکستان کو چیلنجز کا جرات کے ساتھ مقابلہ کرنا ہو گا۔

مزید :

عرب دنیا -