ایان علی ای سی ایل کیس،بڑی عدالت نے بڑا حکم سنادیا

ایان علی ای سی ایل کیس،بڑی عدالت نے بڑا حکم سنادیا
ایان علی ای سی ایل کیس،بڑی عدالت نے بڑا حکم سنادیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے سندھ ہائی کورٹ کو تین اکتوبر تک کیس کا فیصلہ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔سپریم کورٹ میں ڈالر گرل ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ ایان علی کے وکیل نے سوال اٹھایا کہ کہ کیا اس ملک میں عدالت عظمیٰ کے فیصلوں کی کوئی اہمیت ہیں ہمارے ملک میں کوئی نظام عدل موجود ہے ؟۔جس پر چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود سندھ ہائی کورٹ کو اس کیس میں لمبی تاریخ نہیں دینی چاہیے تھی۔ انہوں نے ایان علی کا نام ای سی ایل میں سے نام نکالنے کے لئے تین اکتوبر تک فیصلہ سنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کیس نمٹادیا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پندرہ جون کو ہدایت جاری کی تھی کی ملزمہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے کیس کو جلد نمٹایا جائے۔

مزید :

تفریح -