روس میں تجربہ گاہ سے فرار ہوکر گڑبڑپھیلانے والا روبوٹ گرفتار
ماسکو(ویب ڈیسک) روس میں پولیس نے ایک روبوٹ کو سیاسی جلسے سے گرفتار کیا جبکہ اس سے قبل بھی یہ روبوٹ شہری زندگی اور معمولات میں گڑبڑ پھیلاچکا ہے۔یہ روبوٹ ایک سیاسی جلسے میں عوامی رائے جمع کررہا تھا اور وہ سیاسی مقاصد میں مشغول تھا۔
روبوٹ پرم شہر کی ایک تجربہ گاہ سے فرار ہوکر باہر نکل گیا تھا اور سڑکوں پر بھٹک رہا تھا جب کہ اس دوران اس نے کئی مقامات پر ٹریفک جام بھی کردیا تھا۔پولیس نے اس روبوٹ کو انڈر گرائونڈ ٹرین سٹیشن کے پاس سے گرفتار کیا ہے۔ فیس بک کی ویڈیو کے مطابق روبوٹ کو چند لوگوں نے گھیرے میں لیا ہوا ہے اور پاس ہی 2 پولیس اہلکار ہیں جن میں سے ایک نے روبوٹ کو ہتھکڑی لگانے کی کوشش کی۔