اکشے سے شادی کے بعد اپنے نام کیساتھ کمار کیوں نہیں لگایا؟مداح کے سوال پر ٹوئنکل کھنہ نے انوکھا جواب د دیدیا

اکشے سے شادی کے بعد اپنے نام کیساتھ کمار کیوں نہیں لگایا؟مداح کے سوال پر ...
اکشے سے شادی کے بعد اپنے نام کیساتھ کمار کیوں نہیں لگایا؟مداح کے سوال پر ٹوئنکل کھنہ نے انوکھا جواب د دیدیا

  

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ اور اداکار اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداح کی جانب سے اپنے خاندانی نام کے حوالے سے کئے گئے ایک سوال کا منفرد جواب دے کر حیران کردیا ۔سال 2001 میں اکشے کمار کے ساتھ شادی کرنے کے بعد ٹوئنکل کھنہ نے فلم انڈسٹری کو الوداع کہہ دیا تھا،جس کے بعد انہوں انٹیریئر ڈیزائننگ اور کالمسٹ کے طور پر کام کیا ۔ لیکن شادی کے 15برس گزرنے کے بعد بھی انہوں اپنا خاندانی نام ’کھنہ ‘ تبدیل نہیں کیا ۔

اسی حوالے سے ٹوئٹر پر ان کے ایک مداح نے سوال کیا کہ شادی کے پندرہ برس بعد بھی آپ نے اپنا نام ’کھنہ‘ سے ’کمار‘ میں تبدیل کیوں نہیں کیا ؟جس کے جواب میں اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کا کہنا تھا کہ شادی کوئی برانڈ نہیں ہے انہوں نے مزید کہا ان کے نام کے ساتھ کھنہ ہمیشہ رہے گا ۔انہوں نے مداح کے مسلسل سوالوں کے جواب میں یہ بھی کہا کہ جیسے اس شخص (مداح)نے یہ سوال کیا ہے ایسے کبھی کسی نے نہیں پوچھا۔اداکارہ نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1995 میں آئی فلم’برسات“ سے کیااس فلم میں ان کے مقابل ہیرو کا کردار بوبی دیول نے نبھایا تھا، یہ فلم ہٹ ہوئی اوران کی اداکاری کو کافی سراہا گیا۔ٹوئنکل کھنہ کا شمار ان گنی چنی اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے جنہوں نے تینوں خان کے ساتھ کام کیا ہے۔

مزید :

تفریح -