تحریک انصاف نے رائیونڈ مارچ کی جگہ تبدیل کرنےکا فیصلہ کر لیا ، بھوبتیاں چوک کے مقام پر غور

تحریک انصاف نے رائیونڈ مارچ کی جگہ تبدیل کرنےکا فیصلہ کر لیا ، بھوبتیاں چوک ...
تحریک انصاف نے رائیونڈ مارچ کی جگہ تبدیل کرنےکا فیصلہ کر لیا ، بھوبتیاں چوک کے مقام پر غور

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف نے رائیونڈ مارچ کیلئے جلسے کا مقام تبدیل کرنے کافیصلہ کر لیا ۔

ابتک نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے ممکنہ تصادم سے بچنے اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے رائیونڈ مارچ کیلئے اڈا پلاٹ کا مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اوراب جاتی امراءسے سات کلو میٹر دور بھونتیاں چوک پر جلسے کیلئے غور شروع کر دیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے آج دوپہر 2بجے پی ٹی آئی رہنما بھوبتیاں چوک کا دورہ کریں گے اور شام کو جلسے کے حتمی مقام کا اعلان کر دیا جائے گا ۔

صوبائی وزیر تعلیم کے رشتہ دار کا شہری پر وخشیانہ تشدد ، وجہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے 

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف آج بھوبیتاں چوک میں جلسے کے مقام کا جائزہ لے گی جس کیلئے علیم خان،ولیداقبال،ظہیرعباس کھوکھرودیگررہنما2بجے بھوبتیاں چوک کادورہ کریں گے۔ جاتی امراءاڈا پلاٹ کے مقام پر جلسے کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی کو دیگر جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے اور پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے بھی تحریک انصاف سے رائیونڈ مارچ کا مقام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ لیگی کارکنوں نے رائیونڈ مارچ میں کھلاڑیوں کی شرکت روکنے کیلئے مختلف شہروں میں ڈنڈا بردار فورس بھی تیار کر رکھی ہے جس کے بعد اب عمران خان نے ممکنہ تصادم سے بچنے کیلئے علیم خان کو بھوبتیاں چوک کے مقام کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ تحریک انصاف نے30ستمبرکے جلسے کے مقام کیلئے حکومت کوباضابطہ طورپرآگاہ نہیں کیاتاہم اب بھوبتیاں چوک پر جلسہ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے جو جاتی امراءسے سات کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

مزید :

لاہور -