داعش کہاں تربیت لے رہی ہے، کون دہشتگردی سکھا رہا ہے؟برطانوی رپورٹ نے کھلبلی مچادی

داعش کہاں تربیت لے رہی ہے، کون دہشتگردی سکھا رہا ہے؟برطانوی رپورٹ نے کھلبلی ...
داعش کہاں تربیت لے رہی ہے، کون دہشتگردی سکھا رہا ہے؟برطانوی رپورٹ نے کھلبلی مچادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے ایک تحقیقاتی ادارے نے داعش اور القاعدہ کے روابطہ کے حوالے سے ایک تازہ ترین رپورٹ میں ایسا انکشاف کیا ہے جس نے پورے یور پ میں کھلبلی مچادی ہے۔لندن میں قائم ہینری جیکسن سوسائٹی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یورپ میں القاعدہ کے دہشتگرد داعش کو تربیت دے رہے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے نے رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ، گذشتہ عشرے کے دوران القاعدہ کے دہشت گرد نیٹ ورکس کے یورپ میں داعش کے ساتھ منسلک دہشت گرد شاخوں کے آپس میں براہِ راست رابطے تھے، جس نے حالیہ ماہ کے دوران حملوں کا ایک سلسلہ جاری رکھا ہے۔

’ہینری جیکسن سوسائٹی‘ لندن کی ایک مطالعاتی رپورٹ میں یورپ میں القاعدہ سے منسلک نیٹ ورکس پر نظر ڈالی گئی ہے، جو 2000ء کے اوائل کا دور ہے جب نیٹو کی قیادت والے اتحاد نے افغانستان کو فتح کیا، اور دولت اسلامیہ کے ساتھ منسلک حالیہ نیٹ ورکس کا انکشاف ہوا ہے، جن کے تانے بانے پیرس اور برسلز کے حالیہ دہشت گرد حملوں سے جا ملتے ہیں۔ کئی بار ایک ہی جیسے نام سامنے آئے۔

اِن افراد میں عبد الحامد عبدو شامل ہیں، جو نومبر 2015ء میں پیرس حملوں کے سربراہ رابطہ کار تھا؛ اور نجیم لشوری، جو بم سازی کے نیٹ ورک کا چیف تھا، جس نے مارچ میں برسلز ہوائی اڈے پر خودکش بم حملہ کیاتھا۔