سیکرٹری خارجہ کی یورپی یونین کی سیکریٹری جنرل برائے خارجہ امورسے ملاقات ، کشمیر کی صورتحال اور پاکستان کی تشویش سے آگاہ کیا

سیکرٹری خارجہ کی یورپی یونین کی سیکریٹری جنرل برائے خارجہ امورسے ملاقات ، ...
سیکرٹری خارجہ کی یورپی یونین کی سیکریٹری جنرل برائے خارجہ امورسے ملاقات ، کشمیر کی صورتحال اور پاکستان کی تشویش سے آگاہ کیا

  

اقو ام متحدہ(اے پی پی) خارجہ سیکریٹری اعزاز احمد چوہدری نے یورپی یونین کی سیکریٹری جنرل برائے خارجہ امور ہیلگا شمد سے ملاقات کی اور انہیں بھارتی مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورتحال اور اس بارے میں پاکستان کی تشویش سے آگاہ کیا۔اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں خارجہ سیکریٹری نے انہیں بے گناہ کشمیریوں کے خلاف بھارت کی طرف سے کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں بتایا جن کے نتیجہ میں 100 سے زیادہ افراد شہید اور 8 ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔

پاکستان ائیر فورس کی فضائی مشقوں کے لیے کالا شا کاکو سے شیخو پورہ تک موٹر وے کل صبح 5سے 9بجے تک بند رہے گی،تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں

یہاں جاری ایک بیان کے مطابق یورپی یونین نے پاکستان کے خدشات کو نوٹ کیا اور پاک بھارت تعلقات کی موجودہ صورتحال بارے دریافت کیا ‘ ملاقات میں افغانستان بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہیلگا شمد نے افغانستان میں امن کی کوششوں کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو سراہا انہوں نے خارجہ سیکریٹری کو اکتوبر میں برسلز میں ہونے والی وزارتی کانفرنس برائے افغانستان بارے بھی آگاہ کیا۔

مزید :

قومی -