روس امدادی قافلے پر حملے کا ذمہ دار ہے،امریکہ،حملہ نہیں حادثہ تھا،ماسکو

روس امدادی قافلے پر حملے کا ذمہ دار ہے،امریکہ،حملہ نہیں حادثہ تھا،ماسکو
روس امدادی قافلے پر حملے کا ذمہ دار ہے،امریکہ،حملہ نہیں حادثہ تھا،ماسکو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(صباح نیوز)امریکہ نے کہا ہے کہ شام میں اقوامِ متحدہ کے امدادی قافلے پر حملے کی ذمہ داری روس پر عائد ہوتی ہے۔وائٹ ہاوس کی جانب سے اس حملے کو بہت المناک انسانی حادثہ قرار دیا گیا۔ادھر امریکی حکام نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا ہے کہ دو روسی جنگی جہاز اس حملے کے ذمہ دار ہیں۔مگر روس کا موقف ہے کہ نہ تو اس نے اور نہ ہی شامی جہازوں نے حملہ کیا ہے اور یہ حادثہ فضائی حملہ نہیں بلکہ زمین پر آگ لگنے سے پیش آیا۔

اسرائیل مستقل طور پر فلسطینی سر زمین پر قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا،اوباما  کا جنرل اسمبلی سے آخری خطاب پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

اس سے قبل اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے شامی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پانچ سالہ خانہ جنگی میں اس نے زیادہ تر اپنے شہریوں کو ہلاک کیا ہے۔اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے آخری خطاب میں بان کی مون کا کہنا تھا کہ جو بھی شام میں ایک دوسرے سے جنگ لڑنے والوں کی حمایت کرتا ہے ان کے ہاتھوں پر بھی خون لگا ہوا ہے۔خیال رہے کہ امدادی قافلے پر حملے کے بعد اقوامِ متحدہ نے شام بھجوائی جانے والی تمام امداد کو معطل کر دیا ہے۔ادھر نیویارک میں موجود سفیر ایک ہفتے تک چلنے والے جنگ بندی کے معاہدے کو بچانے کے لیے کوشاں ہیں۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے روسی ہم منصب سرگئی لاورف سے بات چیت میں اصرار کیا کہ معاہدہ بیجان نہیں ہوا۔