سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم ،تحریک انصاف ،ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت مختلف جماعتوں کی بانی ایم کیو ایم کے خلاف قرار داد پیش

سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم ،تحریک انصاف ،ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت مختلف ...
سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم ،تحریک انصاف ،ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت مختلف جماعتوں کی بانی ایم کیو ایم کے خلاف قرار داد پیش

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم ،مسلم لیگ ن ،پیپلز پارٹی ،تحریک انصاف اورفنکشنل لیگ کی جانب سے بانی ایم کیو ایم کے خلاف قرار داد پیش کردی ۔

پاکستان ائیر فورس کی فضائی مشقوں کے لیے کالا شا کاکو سے شیخو پورہ تک موٹر وے کل صبح 5سے 9بجے تک بند رہے گی

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما سردار احمد نے سندھ اسمبلی میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف قرار داد پیش کر دی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سردار احمد نے بانی ایم کیو ایم کے خلاف قرار داد پیش کی جس میں کہا گیا کہ 22اگست کو ٹی وی چینلز پر حملے ،جرائم اور تشدد کی مذمت کرتے ہیں ۔قرار داد میں کہا گیا کہ دہشت گردی اورپاکستان مخالف نعروں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔قرار داد کے متن کے مطابق ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ پاکستان مخالف نعرے لگانے والوں کو آئین کے آرٹیکل 6کے تحت سخت سزا دی جائے ۔ادھر تحریک انصاف ،ن لیگ ،فنکشنل لیگ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے پیش کی جانے والی قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ بانی ایم کیو ایم کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت مقدمہ چلا یا جائے ۔

مزید :

کراچی -