وزیراعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی کی ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی کی ملاقات،مختلف امور پر ...
وزیراعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی کی ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال

  

لاہور( آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف کی ملاقات ہوئی ہے، توانائی منصوبوں خصوصاً پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت جاری منصوبوں سے متعلق پیش رفت پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت بجلی کے کارخانے لگائے جارہے ہیں، شہباز شریف نے کہاساہیوال میں 1320 میگا واٹ کے کول پاور پلانٹ پر کام جاری ہے جبکہ 2017ءکے اختتام تک ہزاروں میگا واٹ بجلی قومی نظام میں شامل ہوجائے گی۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف نے چیچہ وطنی کے حلقہ این اے 162کے ضمنی انتخابات میں کامیاب پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی مسلسل کامیابیاں اس بات کی گواہ ہیں کہ ہماری حکومت دن رات عوام کی خدمت کررہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ عناصر ملکی ترقی میں رخنہ ڈالنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

مزید :

لاہور -