دنیا بدل گئی شاہ جی نہ بدلے۔۔۔قائم علی شاہ اسمبلی آ کراپنی نشست بھول گئے

دنیا بدل گئی شاہ جی نہ بدلے۔۔۔قائم علی شاہ اسمبلی آ کراپنی نشست بھول گئے
دنیا بدل گئی شاہ جی نہ بدلے۔۔۔قائم علی شاہ اسمبلی آ کراپنی نشست بھول گئے

  

کراچی(آن لائن)دنیا بدل گئی شاہ جی نہ بدلے۔۔۔سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ایک بار پھر اپنی نشست بھول گئے۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ ایوان میں پہنچے تو پیپلز پارٹی کی جانب سے ان کا والہانہ استقبال کیا گیا اور وزیراعلی مراد علی شاہ نے کھڑے ہوکر اپنے پیشرو کا استقبال کیا۔ایوان میں نشست تبدیل ہونے کی وجہ سے قائم علی شاہ ایک بار پھر اپنی نشست بھول گئے۔ اس موقع پر اسمبلی کا عملہ انہیں ان کی نشست کی جانب لے گیا۔ یاد رہے کہ چند ماہ قبل جب قائم علی شاہ وزارت اعلیٰ تھے اس وقت بھی وہ اپنی نشست بھول کر اپوزیشن لیڈر کی نشست پر بیٹھ گئے تھے۔

مزید :

کراچی -