مالاکنڈ میں زہریلا کھانا کھانے سے 3خواتین جاں بحق

مالاکنڈ میں زہریلا کھانا کھانے سے 3خواتین جاں بحق
مالاکنڈ میں زہریلا کھانا کھانے سے 3خواتین جاں بحق

  

مالاکنڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع مالا کنڈ میں زہریلا کھانا کھانے سے تین خواتین جاں بحق ہوگئیں، ایک بچے کی حالت بھی تشویش ناک ہے۔ تفصیلات کے مطابق افسوس ناک واقعہ مالاکنڈ کے علاقے جلال کوٹ میں پیش آیا، زہریلا کھانا کھاتے ہی تین خواتین اور تین بچوں کی حالت غیر ہوگئی،تمام متاثرین کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں تینوں خواتین دم توڑ گئیں جبکہ دو بچوں کو بچالیا گیا، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بٹ خیلہ میں زیر علاج ایک بچے کی حالت نازک ہے ۔

مزید :

قومی -