پاکستان سٹاک ایکس چینج میں مندی ، 100انڈیکس میں 508پوائنٹس کی کمی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان جاری ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغا ز میں منفی رجحان دیکھا جارہا ہے اور 100انڈیکس میں 508پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے ۔
508 پوائنٹس کی کمی کے بعد کاروبار کے دوران 100انڈیکس 39ہزار 817کی سطح پر آگیا ہے ۔