الطاف حسین کو پاکستان مخالف الفاظ پر سزائے موت دی جا نی چاہیے :خرم شیر زمان

الطاف حسین کو پاکستان مخالف الفاظ پر سزائے موت دی جا نی چاہیے :خرم شیر زمان
الطاف حسین کو پاکستان مخالف الفاظ پر سزائے موت دی جا نی چاہیے :خرم شیر زمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ الطاف حسین نے پاکستان کے بارے میں جو الفاظ کہے ہیں ،اسے موت کی سزا دی جانی چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کی جانب سے الطاف حسین کے خلاف قرار داد پیش کرنا قابل تعریف ہے ،متحدہ پاکستان کو اس اقدام پر سلام پیش کرتا ہوں ۔

پاکستان ائیر فورس کی فضائی مشقوں کے لیے کالا شا کاکو سے شیخو پورہ تک موٹر وے کل صبح 5سے 9بجے تک بند رہے گی

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے رہنما دیر سے ہی صحیح لیکن درست راستے پر آگئے ہیں ،آج ایوان میں جس طرح سے بانی ایم کیو ایم کی مذمت کی گئی اس پر ایوان کو مبارک ہو ۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پہلے ہی الطاف حسین کو غدار کہتی تھی ،وہ پاکستان کا نہیں بلکہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کا یار ہے ،آج یہ حقیقت سب کے سامنے آگئی ،الطاف حسین کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت مقدمہ چلنا چاہیے ۔خرم شیر زمان نے کہا کہ ماضی میں جب الطاف حسین نے مزار قائد پر پاکستان کا جھنڈا جلا یا ،پاکستان کے خلاف تقاریر کی ،دنیا کے بیشتر ممالک نے کہا کہ الطاف حسین دہشت گرد تنظیم چلا رہا ہے ،اس وقت ریاست نے ایکشن نہیں لیا ۔انہوں نے کہا کہ اب کراچی میں بور ی بند لاشوں ،بھتہ خوری،قربانی کی کھالوں ،ٹارگٹ کلنگ اور ہڑتالوں کی سیاست کو ہر گز قبول نہیں کیا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے الطاف حسین سے علیحدہ ہو کر جس سوچ کا مظاہرہ کیا ہے ،انہیں خوش آمدید کہتے ہیں ۔

مزید :

کراچی -