بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے ، وزیر اعظم اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی بھر پور حمایت کریں گے : گورنر پنجاب

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے ، وزیر اعظم اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی ...
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے ، وزیر اعظم اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی بھر پور حمایت کریں گے : گورنر پنجاب

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ بھارتی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ،بھارتی جارحیت کامنہ توڑ جواب دے سکتے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی بھرپورحمایت کریں گے اور کشمیریوں کی آواز بلند کرتے رہیں گے ۔ آج تک کسی سیاسی جماعت نے بڑھتی ہوئی آبادی کےخلاف ہڑتال نہیں کی،کبھی تعلیم کیلئے جلسہ کریں اورہماراکالرپکڑکرپوچھیں کہ آپ کیاکررہے ہو؟۔

گورنر نے مزید کہا کہ بنیادی سہولیات نہ ہونے پرکوئی میراگریبان پکڑے تومیرے پاس کوئی جواب نہیں ہوگا۔پنجاب حکومت کافرض ہے کہ عوام کوبنیادی سہولیات فراہم کرے۔ملک بیرونی انتشارکاشکارہواتواندرونی طورپرامن رکھناچاہئے،آج بھی انسان اور جانور ایک ہی گھاٹ سے پانی پے رہے ہیں ۔

مزید :

لاہور -