ایم کیو ایم میں کس نے بھیجا ،خواجہ اظہار الحسن نے آبدید ہ ہو کر بتا دیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن پارٹی کے ساتھ اپنی وابستگی ظاہر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گا ،ان کا کہنا تھا کہ میں نے 27سال ایم کیو ایم کو دئیے ہیں ۔سند ھ اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1987میں جب میں سکول جاتا تھا تو والدہ نے برے لڑکوں کی صحبت سے بچانے کے لیے متحدہ کے یونٹ میں بھیجنا شروع کردیا۔انہوں نے بتا یا کہ سکول سے واپسی پر ایم کیو ایم کے یونٹ آفس میں بیٹھ کر علمی اور ادبی مشاغل میں حصہ لیا کرتے تھے اور اپنے سکول کا کام بھی آفس میں ہی کیا کرتے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ہمارے لیے ایک نرسری کا کردار ادا کرتی ہے جس نے ہمیں با شعور انسان بنا یا ۔