قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز یونس خان بیمار ہو گئے،ایک ہفتے کیلئے آرام کا مشورہ

قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز یونس خان بیمار ہو گئے،ایک ہفتے کیلئے آرام کا ...
قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز یونس خان بیمار ہو گئے،ایک ہفتے کیلئے آرام کا مشورہ

  

لاہور(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز یونس خان کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔یونس خان بخار اور ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہیں۔ایک ٹی وی کے مطابق ان کے سفید خلیوں میں کمی ہو گئی ہے،ڈاکٹرز نے معروف کھلاڑی کو ایک ہفتہ آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔خیال رہے کہ ڈی ہائیڈریشن عموما پانی کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے جس کے باعث مریض انتہائی نقاہت اور بے چینی محسوس کرتا ہے۔

دوسری جانب قومی کرکٹر کی ہسپتال میں موجودگی کی  تصاویر سوشل میڈیا پر آئیں تو ان کے مداحوں نے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعائیں کیں۔

مزید :

کھیل -