امریکی قونصل جنرل کی فاروق ستار سے ملاقات ، ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

امریکی قونصل جنرل کی فاروق ستار سے ملاقات ، ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ ...
امریکی قونصل جنرل کی فاروق ستار سے ملاقات ، ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی قونصل جنرل گریس شیلڈن نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سے ملاقات کی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی امریکی قونصل جنرل گریس شیلڈن وفد کے ہمراہ فاروق ستار سے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران سیاسی او ر کراچی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی قونصل جنرل نے پی آئی بی کالونی میں ایم کیو ایم کے سربراہ فاروق ستارسے ملاقات کی ۔ فاروق ستار کے ہمراہ وفد میں نسرین جلیل اور خواجہ اظہار الحسن بھی شامل تھے ۔

امریکی قونصل جنرل نے فاروق ستار کی خیریت دریافت کی اور انکی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

مزید :

کراچی -