اڑی حملہ ، بھارت کی تحقیقاتی ایجنسی نے الزامات کا بھانڈا پھوڑ دیا، حملہ آوروں کے اسلحے پر مارکنگ کی تصدیق نہ ہو سکی
نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) اڑی حملے پر بھارت کا پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ بے نقاب ہو گیا ہے اور اس کی اپنی ہی تحقیقاتی ایجنسی نے الزامات کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے کہا ہے کہ اڑی پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی جانب سے استعمال کئے گئے اسلحے پر مارکنگ کی تصدیق نہ ہو سکی اور ہی اڑی کیمپ سے اسلحے سے متعلق کوئی شواہد ملے ہیں۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
تحقیقاتی ایجنسی نے مزید کہا کہ ہے کہ اڑی کیمپ سے کوئی ثبوت قبضے میں نہیں لیا جبکہ حملہ آوروں کی نقل و حرکت سے متعلق تصدیق کی جا رہی ہے۔