رائیونڈ مارچ کے لیے جگہ کا انتخاب آج کر لیا جائے گا :عبد العلیم خان

رائیونڈ مارچ کے لیے جگہ کا انتخاب آج کر لیا جائے گا :عبد العلیم خان
رائیونڈ مارچ کے لیے جگہ کا انتخاب آج کر لیا جائے گا :عبد العلیم خان

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ رائیونڈ روڈ پر اڈہ پلاٹ یا بھوبھتیاں چوک میں سے کس جگہ کا انتخاب کرنا ہے اس کا فیصلہ آج کر لیا جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے جا نثار سے گزارش ہے کہ کسی بھی ایسے اقدام سے پرہیز کریں جس سے ماحول خراب ہو ۔

تحریک انصاف کی خواتین نے کفن پوش فورس تیار کرلی ، کفن پہن کر مارچ میں شرکت کا اعلان

میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں نواز لیگ کے جانثار ڈنڈا بردار فورس سے ڈرایا جا رہا ہے لیکن اس جانثار ٹولے سے گزارش ہے کہ جب نواز شریف کو جلا وطن کیا گیا اس وقت یہ لوگ کہا تھے ،اس وقت بھی ڈنڈے دکھاتے ،زعیم قادری بتائیں وہ اس دن کہاں تھے جب نواز شریف کو جلا وطن کیا گیا ۔عبد العلیم خان نے کہا کہ جب نواز شریف لاہور ائیر پورٹ پرتشریف لائے تو وہاں نواز شریف کے استقبال کو 20لوگ بھی موجود نہیں تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمار ا احتجاج پر امن ہے ،ہم کسی کے گھر پر دھاوا نہیں بولیں گے لیکن اگر حکومت میں موجود لوگ سروں پر پٹیاں باند ھ کر جانثار فورس لائیں گے تو پھر مزاحمت کریں گے ۔

مزید :

لاہور -