بارکھان میں باراتیوں کی بس الٹ گئی ، 3افراد جاں بحق ، متعدد زخمی
بارکھان (مانیٹرنگ ڈیسک ) بارکھان کے علاقے میں باراتیوں کی بس الٹ گئے ۔
دنیا نیوز کے مطابق بارکھان میں باراتیوں سے بھری بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور 10سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بس الٹنے کا واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم واقعے کے بعد باراتیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا ہے ۔زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ باراتیوں کی بس کے بارے میںپتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے یا بس کہاں جا رہی تھی ۔