اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10پیسے کی کمی ہو گئی

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10پیسے کی کمی ہو گئی
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10پیسے کی کمی ہو گئی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 10پیسے کی کمی واقع ہو گئی جس کے بعد اس کی قیمت 105روپے 45پیسے ہو گئی ہے ۔

تفصیل کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10پیسے کمی ہوئی جس کے بعد اس کی قیمت خرید 104روپے 90پیسے ہو گئی جبکہ قیمت فروخت 105روپے 45پیسے ہو گئی ہے ۔ادھر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت اپنی سطح پر برقرار ہے اور اس کی قیمت خرید 104روپے 20پیسے اور قیمت فروخت 104روپے 40پیسے ہو گئی ۔

دیگر اہم ملکوں کے کرنسی ریٹس جاننے کے لیے جدول ملاحظہ کریں ،بشکریہ فاریکس ڈاٹ پی کے

مزید :

بزنس -