شیخو پورہ میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑا گیا

شیخو پورہ میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑا گیا
شیخو پورہ میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑا گیا

  

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی غیر قانونی گیٹ وے اور ایکسچینج کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے اس ضمن میں کی گئی ایک تازہ ترین کارروائی میں ضلع شیخوپورہ میں چلنے والے غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پر چھاپہ مار کراسے سیل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے بازبیمار ہو گئے،ایک ہفتے کیلئے آرام کا مشورہ،تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں 

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ ا علامیہکے مطابق ایف آئی اے نے فیصل آباد روڈ پر واقع اسلام پورہ ضلع شیخو پورہ میں ایک غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج کیخلاف کامیاب کارروائی کی ہے۔اس دوران ایف آئی اے نے چار گیٹ وے، جو کہ غیر قانونی وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول ایکسچینج پر مشتمل تھے ،ایک لیپ ٹاپ اور متعدد سم کارڈز قبضہ میں لے لیئے ہیں۔اس موقع پر ایک شخص کو بھی پکڑاکیا گیا ہے جس کو مزید تحقیقات کیلئے ایف آئی نے اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق غیر قانونی گیٹ وے کے خلاف کارروائی پی ٹی اے کی جانب سے مسلسل مانیٹرنگ کے بعدعمل میں لائی گئی ۔

مزید :

اسلام آباد -