بانی متحدہ، سرفراز مرچنٹ اور دیگر کے گھروں سے رقم برآمدگی سے متعلق کیس کی سماعت 27 نومبر تک ملتوی

بانی متحدہ، سرفراز مرچنٹ اور دیگر کے گھروں سے رقم برآمدگی سے متعلق کیس کی ...
بانی متحدہ، سرفراز مرچنٹ اور دیگر کے گھروں سے رقم برآمدگی سے متعلق کیس کی سماعت 27 نومبر تک ملتوی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی متحدہ، سرفراز مرچنٹ اور دیگر کے گھروں سے رقم برآمدگی سے متعلق کیس کی سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ کی طرف سے رقم برآمدگی کیس کی آج تیسری سماعت ہوئی اور سرفراز مرچنٹ وکیل کے ہمراہ ہیمر سمتھ مجسٹریٹ کورٹ میں پیش ہوئے۔ سرفراز مرچنٹ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اس کیس میں چارج کیا جائے یا بری کیا جائے کیونکہ یہ کیس تین سال سے چل رہا ہے اور اس وجہ سے کاروبار متاثر ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے سرفراز مرچنٹ کی درخواست کیس کی سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔ واضح رہے کہ سرفراز مرچنٹ نے رقم کی واپسی کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -