پانامہ لیکس، پیپلز پارٹی نے بھی کمر کس لی، 28 ستمبر کو لاہور میں ریلی نکالنے کا اعلان

پانامہ لیکس، پیپلز پارٹی نے بھی کمر کس لی، 28 ستمبر کو لاہور میں ریلی نکالنے ...
پانامہ لیکس، پیپلز پارٹی نے بھی کمر کس لی، 28 ستمبر کو لاہور میں ریلی نکالنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں فرینڈلی اپوزیشن سمجھی جانے والی پیپلز پارٹی نے بھی حکومت کے خلاف کمر کس لی ہے اور پانامہ لیکس پر ریلیاں نکالنے اور جلسے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی نے 28 ستمبر کو لاہور میں ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اور دیگر رہنماءکریں گے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے بھی 30 ستمبر کو رائیونڈ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جس دوران اڈہ پلاٹ پہنچ کر بھرپور احتجاج کیا جائے گا اور پھر مارچ کو رائیونڈ کی جانب بڑھایا جائے گا۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
پاکستان نے تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ میں شرکت سے تو انکار کر دیا ہے تاہم اب پانامہ لیکس کے خلاف ریلیاں اور جلسے کرنے کا اعلان کر کے حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -