عمران خان رائیونڈ مارچ کامیاب بنانے کیلئے سرگرم، آج پشاور جائیں گے

عمران خان رائیونڈ مارچ کامیاب بنانے کیلئے سرگرم، آج پشاور جائیں گے
عمران خان رائیونڈ مارچ کامیاب بنانے کیلئے سرگرم، آج پشاور جائیں گے

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان رائیونڈ مارچ کامیاب بنانے کیلئے سرگرم ہو گئے ہیں اور اس سلسلے میں آج پشاور جائیں گے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عمران خان پشاور میں پارٹی ایم این ایز اور ایم پی ایز سے ملاقات کر کے رائیونڈ مارچ پر انہیں اعتماد میں لیں گے اور ورکرز کنونشن سے بھی خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف نے پانامہ لیکس کے خلاف 30 ستمبر کو رائیونڈ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جس کا پہلا پڑاﺅ جاتی امراءسے تین، ساڑھے تین کلومیٹر دور اڈہ پلاٹ پر ہو گا۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -