ایبٹ آباد میں بھی کانگو وائرس کا مریض چل بسا

ایبٹ آباد میں بھی کانگو وائرس کا مریض چل بسا
ایبٹ آباد میں بھی کانگو وائرس کا مریض چل بسا

  

ایبٹ آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک میں کانگو کا وائرس بے قابو ہو گیا جس نے آج دوسری جان لے لی ۔ ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلیکس میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض دم توڑ گیا ۔

ایکسپریس نیو ز کے مطابق ایوب میڈیکل کمپلیکس میں کانگو وائر س کا ایک اور مریض جاں بحق ہو گیا جسے چند روز قبل ہی ہسپتال لایا گیا تھا ۔

ہسپتا ل ذرائع کا کہنا ہے کہ تاج محمد ڈھڈیال کا رہائشی تھا جسے چند روز قبل کانگو وائرس کے شبے میں داخل کرایا گیا تھا اور اس کے خون کے نمونوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی ۔

اس سے قبل آج راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں بھی کانگو کا ایک مریض دم توڑ گیا تھا جس کے بعد آج اس وائرس سے مرنے والوںکی تعداد2ہو گئی ہے۔

مزید :

ایبٹ آباد -