تحریک انصاف نے رائیونڈ مارچ کے لیے نواز شریف کے گھر کے قریب جگہ کاانتخاب کر لیا

تحریک انصاف نے رائیونڈ مارچ کے لیے نواز شریف کے گھر کے قریب جگہ کاانتخاب کر ...
تحریک انصاف نے رائیونڈ مارچ کے لیے نواز شریف کے گھر کے قریب جگہ کاانتخاب کر لیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف نے رائیونڈ مارچ کے لیے نواز شریف کے گھر کے قریب جگہ کا انتخاب کر لیا ،پی ٹی آئی 30ستمبر کو اڈہ پلاٹ پر احتجاج کرے گی ۔

عمران خان رائیونڈ مارچ کامیاب بنانے کیلئے سرگرم، آج پشاور جائیں گے

۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف نے کئی دنوں کی مشاورت کے بعد رائیونڈ مارچ کے لیے جگہ کا انتخاب کر لیا ہے ۔پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کی منظور ی کے بعد اڈہ پلاٹ پر احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان کا کہنا ہے کہ 30تاریخ کو تحریک انصاف کے ٹائیگرز اڈہ پلاٹ پر بھر پور احتجاج کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے تحریک انصاف کے قافلوں کا استقبال کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ رائیونڈ مارچ کے لیے جگہ کے انتخاب کے معاملے پر تحریک انصاف کے رہنماﺅں میں تضاد پایا جا رہا تھا ،کچھ رہنما بھوبھتیاں چوک اور کچھ اڈہ پلاٹ پر احتجاج کرنے کے حامی تھے ۔رائیونڈ روڈ پر واقع بھوبھتیاں چوک نواز شریف کے فارم ہاوس سے 7سے 8کلومیٹر دور ہے جبکہ اڈہ پلاٹ سے شریف فار ہاوس کا فاصلہ صرف ڈھائی سے تین کلو میٹر ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -